لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے جسٹس عابد عزیز سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس شمس محمود مرزا ،رسال حسن سید اور جسٹس مزمل اختر شبیرنے بھی شرکت کی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس شہباز رضوی اور ڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بابر وحید ،لاہور بار کے صدر منیر احمد بھٹی اور لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظوربٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔ چیف جسٹس لاہور عالیہ نیلم 25 اگست تک بیرون ملک دورے پر ہیں۔