میرا باپ کون؟ کیپٹن ر صفدر نے ایسا نام لے لیا کہ مریم بھی ..
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد کیپٹن (ر) محمد صفدرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کی طرح پنڈورا سے ہوا نکل جائے گی ۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ پانامہ سے اقامہ بن گیا تھا اور جھوٹے مقدمے میں نواز شریف پرکیس ہوا ۔ قومی سطح پر کمیشن بن جائے پھر حقیقت سامنے آسکتی ہے ۔میاں برادران اور ان کے بچوں میں کوئی اختلافات نہیں ۔شہباز شریف میرے والد ہیں ۔ اختلافات کی بات پھیلانے والا شیخ رشید ہے ۔شہباز شریف میاں صاحب کو کبھی نہیں چھوڑ سکتے ۔
میاں برادران اور ان کے بچوں میں کوئی اختلافات نہیں
شہباز شریف میرے والد ہیں ۔
اختلافات کی بات پھیلانے والا شیخ رشید ہے ۔
شہباز شریف میاں صاحب کو کبھی نہیں چھوڑ سکتے ۔ پشاور ہائی کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر کی میڈیا سے بات چیت pic.twitter.com/FCvfOlm3RY
— Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai) October 11, 2021
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں،زمینوں پر غلط طریقے سے ان لوگوں نے قبضے کئے ہیں ، خیبر پختونخواہ میں قبضہ مافیا کام دکھا رہا ہے کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ آج وزرا یہ کہہ رہے ہیں کہ اس الیکشن کمیشن کو آگ لگا دیں،ایک وزیر سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کوئی کسی فصل کی باقیات نہیں جسے آگ لگا دی جائے اگر وزرا اپنے اداروں کو اس طرح آگ لگانے کی بات کریں کیا ان پر اے 124 نہیں لگتا ؟ یہ بغاوت ہے 2018 کے عام انتخابات میں لوگوں نے شیر کو ووٹ دیا تھا لیکن پھر بھی بلا جیت گیا کنٹونمنٹ انتخابات میں کوئی تعویز گنڈا نہیں چل سکا یہاں کوئی جادو نہیں چل سکا، یہاں ووٹ کی طاقت تھی