اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر ذخیرہ کرنے کے الزام میں 88 افراد کو حراست میں لیا گیا،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ کرنیوالے 47 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوہرے شناختی کارڈ کا جرمانہ 10 سے 5 ہزار کر دیا ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایچ 8 میں تدفین کا فیصلہ ان کے خاندان کا تھا،وزیر اعظم کی ہدایت پر فیصل مسجد میں تدفین کا انتظام کیا ، میری بھی خواہش تھی کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین فیصل مسجد میں ہو منی لانڈرنگ میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، 5 ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، جعلی ویکسی نیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا،جعلی ویکسی نیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،جن بارڈر پر ایف آئی اے، اور کسٹمز نہیں وہاں تعیناتی کی سمری بھیج رہے ہیں،
ہم 20ہزار افغانوں کو سہولت دے چکے ہیں،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کچھ این جی او ز فارن فنڈنگ کا استعمال کررہی ہیں،این سی اوسی کو بدنام کرنےکےلیے جعلی انداراج کیے جا رہے ہیں،پاکستان اپنی تاریخ کے حساس ترین مہینوں سے گزررہا ہے، نادرا میں 163اہلکاروں کو پکڑا ہے ، انکے خلاف کیسز ہونگے،پی ڈی ایم جو کرنے جار ہی ہے یہ نہ ہو اسکے گلے پڑجائے، سول ملٹری کا جواب فواد چودھری یا پرویز خٹک دے سکتے ہیں، افغانستان کا سکون ساری دنیا کا سکون ہے،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ، . .
متعلقہ خبریں