برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 61 افراد جاں بحق
ویڈیو میں جہاز کو فضا سے زمین پر گرتےدیکھا جاسکتا ہے
برازیل(قدرت روزنامہ)برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں عملے کے چار اراکین سمیت 61 افراد جان سے گئے۔۔
ویپاس ایئر لائن کا کہنا ہےکہ دو انجنوں والا طیارہ جنوبی ریاست پرانا سے ساؤ پالو شہرجانب جا رہا تھا،جہاں یہ ونہیڈو میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ویڈیو میں جہاز کو فضا سے زمین پر گرتےدیکھا جاسکتا ہے,زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔۔ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔۔