لاہور؛ کروڑوں مالیت کی 6 من سے زائد منشیات برآمد، خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی 6 من سے زائد منشیات برآمد کرکے خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا .
ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ شاہدرہ اور چوکی سگیاں پولیس لنے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 6 من سے زائد منشیات برآمد کرلی .


اے ایس پی شاہدرہ کے مطابق ملزمان سے 211کلو چرس جب کہ 40 کلو افیون برآمد ہوئی ہے . ملزمان کچرے کے ٹرک کی آڑ میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے، جنہیں خفیہ اطلاع پر پلاسٹک کے اسکریپ میں منشیات لے کر جاتے ہوئے گرفتار کیا کرلیا گیا .
ٹرک سوار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے سپلائی کو ناکام بنایا اور ملزمان کو گرفتار کیا . گرفتار ہونے والوں میں 2 جوڑے (میاں بیوی) بھی شامل ہیں جو مل کر منشیات فروشی کا دھندہ کرتے ہیں .
گرفتار ملزمان میں عبد الباسط،صلاح الدین ،ابرار ،انمول ابرار،عامر بابو اور فاطمہ عامر بابو شامل ہیں . ملزمان کے زیر استعمال ٹرک کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا . بعد ازاں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں