کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا


کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور پھر صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اس کے علاوہ راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہی۔
اسلام آبادکے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم بہتر ہوگیا جبکہ آزاد کشمیر، پشاور،مالاکنڈ ،مانسہرہ میں بھی بادل برسے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔