کراچی: سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ میں احمد بیگ کی برتری برقرار
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں جاری سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ میں احمد بیگ کی برتری برقرار ہے۔
کراچی گالف کلب میں ہفتے کو بھی گالفرز کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کشمکش جاری رہی۔
پہلے 2 راؤنڈز میں 5، 5 انڈر پار کھیلنے والے احمد بیگ نے تیسرا راؤنڈ 3 انڈر پار کا کھیلا اور لیڈرز بورڈ پر اپنی برتری کو مزید مستحکم کرلیا۔
محمد شبیر تیسرے روز 2 انڈر کھیلنے کے بعد محمد عالم کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں ، دونوں کا انفرادی اسکور 9، 9 انڈر پار ہے۔
ابتدائی 2راؤنڈز اوور پار کھیلنے والے محمد شہزاد نے تیسرے راؤنڈ میں اچھا کم بیک کیا۔
دوسری جانب امیچر میں عمر خالد نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے جبکہ ٹیپو راجا اور راجا اسرار دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔