سندھ

کراچی میں پراپرٹی ٹیکس اب بلدیاتی ادارے وصول کریں گے


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کا ریکارڈ بلدیاتی اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق اب پراپرٹی ٹیکس کی وصولی بلدیاتی ادارےکریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 3 ماہ تک بلدیاتی اداروں کی اس معاملے سے متعلق معاونت کی جائےگی۔
اس کے علاوہ حیدرآباد کے 9 اضلاع کے پراپرٹی ٹیکس کا ریکارڈ دوسرے مرحلے میں شامل کرکے ریکارڈ بلدیاتی ادراوں کے حوالے کیا جائے گا۔
اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ تنظیم نو سےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں