خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا حکومت کا وزراءکی کارکردگی پر انٹرویوز لینے کا فیصلہ
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء کی کارکردگی پر ان کے انٹرویوز لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزراء سے محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لیے جائیں گے جبکہ کے پی حکومت کے مطابق شہری انٹرویوز میں براہ راست اپنی شکایت وزراء تک پہنچا سکیں گے۔
انٹرویوز میں وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا جائے گا جب کہ انٹرویوز سے متعلق مہم کو “آسک منسٹر” کا نام دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شہری انٹرویو کے دوران وزراء کو اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔
صوبائی حکومت کے مطابق عوامی مفاد میں وزراء سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق انٹرویوز لینے کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔