پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
پیرس(قدرت روزنامہ)نامناسب ماحول پیدا کرنے کے باعث اولمپکس ویلیج سے نکالی گئیں پیراگوئے کی خاتون تیراک نے بڑا انکشاف کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی سوئمر لوانا الونسو کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر معروف برازیلی فٹبالر نیمار جونئیر نے انہیں پرائیوٹ میسج کرکے پیغام بھیجا تھا۔
پیراگوئین ریڈیو شو ایر ڈی ٹوڈوس سے بات کرتے ہوئے، 20 سالہ سوئمر نے دعویٰ کیا کہ برازیل کے سابق کپتان اور معروف فٹبالر فٹبالر نیمار جونئیر نے مجھے انسٹاگرام پر میسجز کیے، جو میں یہاں نہیں بتاسکتی۔
اولمپکس ویلیج سے نکالے جانے کے بعد لوانا الونسو نے کہا کہ میں نے ملک نہیں چھوڑا نہ مجھے نکالا گیا ہے، غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
دوسری جانب نیمار جونئیر اِن دنوں اپنی چوٹ سے لڑرہے ہیں وہ انجری کے باعث کوپا امریکا ٹورنامنٹ میں بھی برزایل کی نمائندگی سے قاصر رہے تھے۔
اکتوبر میں ورلڈکپ کوالیفائر میں ایک حریف سے ٹکرانے کے بعد برازیل کی یوروگوئے سے 2-0 کی شکست کے دوران وہ روتے ہوئے سٹریچر گئے تھے۔
واضح رہے کہ اولمپکس کمیٹی کا کہنا تھا کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔