نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 12ربیع الاول کے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ( این سی او سی ) نے 12ربیع الاول کے موقع پر عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عوام سماجی فاصلہ ، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں ۔
این سی او سی کی جانب سے کہا گیا کہ علماءاور نعت خوانوں کی مکمل ویکسی نیشن لازم قرار دی گئی ہے ، سرکاری ، نجی میڈیا ہاؤس محل میلاد مصطفیٰ ﷺ براہ راست دکھائیں ، 12ربیع الاول کو خصوصی ویکسی نیشن کیمپ لگائے جائیں گے ۔
این سی او سی کی جانب سے کہا گیا کہ محافل میلاد مصطفی ﷺ اور سیرت کانفرنسز کا انعقاد کھلے اور کشادہ مقام پر کریں ۔