12 ربیع الاول کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نافذ کر دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نافذ کر دی ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اکتوبر کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جا رہی ہے ۔
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے 12ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں اور مجالس میں ایس او پیز اپنانے کی درخواست کر دی ۔ این سی او سی کی جانب سے کہا گیاکہ جلوسوں اور مجلسوں میں شرکت کرنے والے افراد ، سماجی فاصلہ ، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں ۔