بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد پی پی چیئرمین ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہے . پی پی چیئرمین نے آفیشلی ماموں بننے کی خبر کے ساتھ اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کا ٹوئٹ بھی شیئر کیا، جس میں بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی گئی ہے .
بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ کے ہاں پہلے بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دل کی 3 ایموجیز بھی شیئر کیں . بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ اپنے شوہر محمود چوہدری کو دل اور دعا کے ایموجی کے ساتھ والد بننے کی خبردی . انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں . بختاور اور بلاول بھٹو کی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے اس خبر کو شیئر کیا اور بتایا کہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں . . .Officially, mamoo! ❤️ ♥️ ❤️ 🙌 https://t.co/RbwkGvRI60
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 11, 2021