حکومت سپریم کورٹ کے پَر کترنا چاہتی ہے، اپوزیشن لیڈر عمرایوب


پیپلزپارٹی کی حکومت ن لیگ کی طرح کرپٹ ہے، عمرایوب کا الزام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما تحریک انصاف عمرایوب کا کہن اہے کہ اب فارم 47 کی حکومت سپریم کورٹ کی رولنگ پر قبضہ کرکے اس کے پر کُترنا چاہتی ہے۔
عمرایوب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیٹیں چوری کی گئی ہیں، فارم 45 کی حکومت میں قبضہ مافیا کرسی پربیٹھا ہوا ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت میں رٹ کردی۔
اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کی طرح کرپٹ ہے۔ سندھ میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے لوگوں پرتشدد کیا جارہا ہے۔ بلاول کہتے ہیں عوام پرظلم ہورہا ہے اور حکومت میں شامل ہیں۔
قبل ازیں اپوزیشن لیڈر عمرایوب سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں پیش ہوگئے۔ ملزمان کی ضمانتوں میں 17اگست تک توسیع کردی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔