طلاق کی وجہ کیا تھی؟ نتاشا کی جانب سے بے وفائی سے متعلق پوسٹیں لائیک کرنے پر افواہیں گرم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں پر صارفین نے نظر رکھی ہوئی ہے۔
ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی جانب سے سوشل میڈیا پر لائیک کی گئی پوسٹوں نے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نتاشا اسٹینکوویچ کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے میں متعدد بار ایسی انسٹاگرام ریلز کو لائیک کیا گیا ہے جو کہ بے وفائی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق تھیں۔
خیال رہےکہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔
گزشتہ ماہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی تاہم دونوں کی جانب سے اس فیصلے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
اب ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے بے وفائی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق معنی خیز پوسٹوں کو لائیک کرنے نے نئی افواہوں اور سوالات کو جنم دیا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
بھارتی صارفین کی جانب سے نتاشا اسٹینکوویچ کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے اور ان کی ٹرولنگ کی جارہی ہے جب کہ بعض صارفین نے ان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔