انہوں نے کہاکہ حکومت نے تحریری معاہدہ کرکے مطالبات مان لیے،بجلی سستی ہوگی، ٹیکسز بھی کم کریں گے،اگر معاہدے پر عمل نہیں ہوا تو ڈی چوک جائیں گے،پورے پاکستان سے مارچ کی شکل میں اسلام آباد چلیں گے . امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا واضح ہے، یہ ذاتی نہیں عام شہریوں کے مسائل ہیں،کسی بھی قسم کا ناجائز ٹیکس منظور نہیں،آئی پی پیز کے حوالے سے پیش رفت ہورہی ہے . ہر سیاسی جماعت کے دور میں آئی پی پیز سے معاہدے ہوئے،یہ آئی پی پیز والا فراڈ ہرگز قابل قبول نہیں، مکمل جانچ پڑتال کریں گے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، معاہدے پر عمل در آمد کروائیں گے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی مہنگی بجلی اور مہنگے پیٹرول سے پریشان ہے،جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں تاریخی دھرنا دیا،جس کی کوئی آوازنہیں، جماعت اسلامی اس کی آواز بنے گی .
متعلقہ خبریں