ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان ایریا میں رود کوہیوں کے پانی سے طغیانی، الرٹ جاری


ڈیرہ غازیخان(قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازیخان کے کوہ سلیمان ایریا میں رودکوہیوں کے پانی سے طغیانی ، الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ سخی سرور رودکوہی میں چند گھنٹوں میں 32 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا۔ سخی سرور کی کل کیپسٹی 32643 کیوسک ہے۔ طعیانی کے پیش نظر علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ لوگوں کے انخلاء کیلئے پیشگی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ودیگر ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ متاثرہ لوگوں اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں کے باعث مقامی آبادی کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ اور ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔ مقامی لوگوں سے مکمل رابطے میں ہیں،بروقت امدادی کاروائیوں سے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔