حکومت نے 16جولائی2021 سے اب تک 3 بار چینی کی سرکاری قیمت مقرر کی، آخری بار 31 ستمبر کو ریٹیل قیمت89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی، مگر سرکاری نرخ سے مہنگی چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں کراچی والے سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے، چینی کی 89 روپے 75 پیسے فی کلو پر فروخت کے حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، چینی 90 تو کیا ملک میں کہیں 100 روپے کلو پر بھی دستیاب نہیں ہے .
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی والے سب سے مہنگی فی کلو چینی 115 روپے میں خرید رہے ہیں، جبکہ لاہور، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ میں بھی چینی 110 روپے کلو، پشاور، بنوں، حیدرآباد اور بہاولپور والوں کو چینی 108روپے کلو مل رہی ہے .
متعلقہ خبریں