ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
پاکستانی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی اور پھول چڑھائے گئے
نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان ، صوبائی وزراء اور اعلٰی سول و فوجی حکام کی شرکت
شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کے لئے آبائی علاقے روانہ کیا گیا