کھڈ کوچہ واقعہ بلوچستان میں برادر کشی و خانہ جنگی کو ہوا دینے کی کوشش ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے مستونگ دہشت گرد حملے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی،
انھوں نے مستونگ دہشت گرد حملے کو بلوچستان میں برادر کشی و خانہ جنگی کو ہوا دینے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذاکر بلوچ کے خاندان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔