جولوگوں کو مل کر قومی یکجہتی کا احساس دلاتے ہیںپارلیمانی سیکرٹری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئرحاجی ولی محمد نورزئی نے کہاہے کہ 14اگست کوہم پاکستان کی آزادی کی 77 ویں سالگرہ پر ہم دراصل برصغیر پاک و ہند کی اس آزادی کے حصول کیلئے دی گئی جشن آزادی وطن کی عظمت کا اظہار کرتا ہے جولوگوں کو مل کر قومی یکجہتی کا احساس دلاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی 77 ویں یوم ازادی کے موقع پر اپنی جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر ہمیں عہد کرناہوگا کہ وطن عزیز کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھ کر اتحاد واتفاق کے ساتھ آگے بڑھیںگے ،
77سالوں میں بحیثیت پاکستانی ہم نے کیا پایاکیا کھویا یہ دن ہمیں آزادی کی قیمت کو یاد دلاتا ہے اور ہمیں وطن کے ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت کرنے کی سرگرمی کی طرف متوجہ کرتا ہے انہوں نے کیا کہ پاکستان ہمیں ایک آزاد ریاست کی شکل میں ملی ہے بحیثیت پاکستانی چاہیے تعلق کسی بھی جماعت یا طبقے یا قوم سے ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے صف میں لانے کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے آگے آناہے جب تک ہم آپس کے اختلافات ختم نہیں کرینگے
اس وقت تک مسائل سے چھٹکارا نہیں پاسکیںگے اور پھر آزادی کا وہ مقصد بھی پیچھے رہ جائے گا جس کیلئے بانیان پاکستاننے قربانیاں دی تھی انہوں نے کہا کہ اسلام کی نسبت سے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا تابندہ نعرہ کشمیری عوام کی جانب سے اہل پاکستان کے ساتھ محبت و عقیدت کا آئینہ دار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے افق پر چمکتے ہوئے ستارے کی طرح ہے جس کے قیام کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر محمد اقبال اور بانیان پاکستان نے انتھک محنت کی لاکھوں مسلمانوں نے اس مملکت کیلئے شہادتیں پیش کیں اور ہجرتوں کے راستوں کو اختیار کیا