مستونگ میں آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد ہلاک، سی ٹی ڈی
مستونگ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں تخریب کاری کی واردات کے بعد کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کے تخریب کاروں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ میں کارروائی کی گئی، کارروائی سی ٹی ڈی، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کی جانب سے گئی۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد مارے گئے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید فورس طلب کرلی گئی، مشتبہ افراد کے قلع قمع اور بحالی امن کو یقینی بنایا جائے گا۔