خاران، 14 اگست کے جاری فیسٹول میچ کے دوران دھماکہ
خاران(قدرت روزنامہ)خاران شہر نواب بگٹی اسٹیڈیم میں 14اگست کی جاری فیسٹول میچ کے دوران دھماکہ،تفصیلات کے مطابق عصر کے بعد خاران شیر نواب بگٹی اسٹیڈیم میں چودہ اگست کے جاری فٹبال فیسٹول میچ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا دھماکہ سائیکل پر نصب تھا جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس تھا دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے کے بعد اسٹیڈیم میں افراتفری پھیل گئی اور گرونڈ خالی ہوگئی دھماکے کے بعد پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا،واضع رہے اس سے قبل بھی چودہ اگست کے مہینے خاران میں دھماکے کے واقعات ہوئے ہیں جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گئی ہے۔