موسی خیل ،سیاہ کاری کا الزام ، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
موسی خیل(قدرت روزنامہ)موسی خیل کے تحصیل توئی سر میں سیاہ کاری کے الزام میں ہوا کی بیٹی دردناک طریقے سے قتل ،،علاقائی ذرائع کے مطابق25 سالہ گل ناز بی بی کو شوہر ساد گل کی جانب سے پتھروں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کیا گیا بیوی کو قتل کرنے کے بعد نماز جنازہ دیئے بغیر لاش کو سپرد خاک کیا گیاورثا بااثر ہونے کے باعث لیویز کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی اس افسوسناک واقع کے بعد پورا علاقہ خوفزدہ ہوگیا واقع تحصیل توئی سر کے علاقے سور اربز میں پیش آیا اہل علاقہ نے وزیراعلی بلوچستان ، ڈی جی لیویز اور ہیومن رائٹس تنظیموں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے