پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پنجگورمیں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سیکورٹی فوسز ذرائع کے مطابق منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے قلم چوک پر بٹ ناکہ کے مقام پر دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کی دیوار کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بند ی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔