سمی دین اور ماہ رنگ ایک دھرنا ذاکر بلوچ کےلئے بھی دیں، مینا مجید
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ مینا مجید بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کالعدم تنظیم کے ہاتھوں قتل ہوئے، بلوچ ہونہار قابل بیٹے تاریک راہوں میں مارے جارہے ہیں۔ کوئی ذاکر کی ماں سے پوچھے کن مشکلات سے لڑ کربیٹے کو پڑھایا، قابل بنایا اور آج ظالموں نے بیٹے کی لاش انکو گود میں دی۔ سمی دین بلوچ اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ایک دھرنا یقینا ذاکر بلوچ کےلئے بھی دیں گی ۔