لاہور پولیس کا 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق 4500میں سے 1400 ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ فیس ٹریس ایپ کی مددسے بھی ملزمان کوگرفتارکیاجائےگا۔
ذرائع کا کہناتھاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے 9 مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔