کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، گولیاں لگنے سے 70 افراد زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 70 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں میں بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعات ماڑی پور روڈ، پی آئی بی کالونی، پرانا گولیمار اور کورنگی کے علاقوں میں پیش آئے جبکہ جمشید کوارٹر، گلشن اقبال، لیاری، ملیر 15 سے بھی ہوائی فائرنگ سے زخمی افراد اسپتال لائے گئے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں اور جھنڈے لگا کر پورا ملک سجا دیا ہے۔
کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے جبکہ اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھائی ہوئی ہے۔