بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس پاکستان اور ان کے بھائی کیجانب سے اراضی کا تحفہ قبول کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان اور ان کے بھائی عظمت عیسیٰ کی جانب سے اراضی کا تحفہ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس اور ان کے بھائی کی جانب سے اراضی کا تحفہ قبول کرلیا . ذرائع کے مطابق تحفتاً دی گئی اراضی زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سےمتصل ہے، اراضی پر عوامی فلاح کیلئے ماحولیاتی مرکز قائم کیا جائے گا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مرکز میں سیاحوں اور طلبا کیلئے مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی، ماحولیاتی مرکز میں نمائشی ہال، ٹؤرسٹ سینٹر اور سیمینار ہال بھی شامل ہوں گے . واضح رہے کہ چیف جسٹس اور ان کے بھائی کی جانب سے پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر 5 کنال سے زائد اراضی تحفے میں دینے کیلئے خط لکھا گیا تھا . قاضی خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کوعطیہ کرنے کیلئے خط لکھا تھا، اس خط پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط تھے . خط میں کہا گیا تھا کہ اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر (ماحولیاتی مرکز) کے طور پر استعمال کیلئے ہوگی اور قاضی خاندان کی یہ اراضی 14 اگست کو حکومت کے سپرد کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں