دہشتگردوں کے جمرود اور لوئر دیر میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے، ہیڈ کانسٹیبل شہید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے علاقوں جمرود اور لوئر دیر میں پولیس چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جمرود میں سخی پل پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق جمرود تحصیل کمپاؤنڈ پر بھی دہشتگردوں نے حملہ کیا، تحصیل کمپاؤنڈ میں حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل کمپاؤنڈ میں تھانہ جمرود سمیت مختلف سرکاری دفاتر قائم ہے۔
ادھر لوئر دیر میں بھی جندول میں تھانا معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحے سے حملہ کیا، حملے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوا گیا۔