بلوچستان میں گریجویٹس نوجوانوں کو کاروبار کيلئے بلا سود آسان قرضوں کی فراہمی کيلئے صوبائی حکومت اور اخوت کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں گریجویٹس نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بلا سود آسان قرضوں کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت اور اخوت کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے . ایم او یو پر دستخط کی سادہ مگر پروقار تقریب چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی .

باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر حکومت بلوچستان کی جانب سے پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون اور اخوت کی جانب ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے دستخط کئے . تقریب میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سینٹر سردار عمر خان گورگیج، پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار کاکڑ، آغا شاہ زیب درانی ، ایم این اے احمد شاہ گورگیج ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند بھی موجود . ایم او یو کے مطابق حکومت بلوچستان اور اخوت باہمی تعاون سے بےروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے، وزيراعليٰ سيكرٹريٹ سے جاري اعلامیہ ميں كها گيا هے كه قرضے قابل عمل بزنس پلان کے لئے جاری کئے جائیں گے جن کی واپسی آسان اقساط میں ہوگی . رضہ اسکیم سے گریجویٹ خواتین ، اقلیتی باشندے بھی استفادہ کرسکیں گے . . .

متعلقہ خبریں