لاہور؛ گزشتہ سال کی نسبت ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کے واقعات میں نمایاں کمی


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ سال 14 اگست پر ہوائی فائرنگ سے دو اموات اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ رواں سال 14 اگست پر ہوائی فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ون ویلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے لاہور پولیس نے اسپیشل ناکہ جات لگائے جبکہ ہلڑ بازی کی روک تھام کے لیے پارکوں اور مارکیٹوں میں خواتین اہلکاروں سمیت پولیس کی نفری موجود رہی۔
واضح رہے کہ رواں سال لاہور پولیس کی جانب سے بہترین حکمت عملی اپنائی گئی تھی۔