شادی کا سب سے خوبصورت لمحہ کنیا دان کے وقت اذان کی آواز تھی، ظہیر اقبال


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب رواں برس 23 جون کو ممبئی میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے تھے .
ایک تازہ انٹرویو میں ظہیر اقبال نے انکشاف کیا کہ شادی کی رسم کے دوران سب سے خوبصورت لمحہ وہ تھا جب مسجد سے اذان کی آواز آرہی تھیظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کی تقریب نہایت ہی مسحور کن تھی اور جب کنیادان کی رسم شروع ہوئی تو وہ حسین اور یادگار لمحات تھے .


انہوں نے کہا کنیادان کی رسم میں پندرہ منٹ کی تاخیر ہوئی اور جب انہوں نے سوناکشی کا ہاتھ تھاما تو اداکارہ نے انہیں بتایا کہ اذان ہورہی ہے .
یہ بھی پڑھیں : ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ سے قبل کسی نے سنجیدہ نہیں لیا، سوناکشی سنہا
ظہیر اقبال کے مطابق پنڈت اپنے منتر پڑھ رہے تھے جبکہ شادی کی رسومات کے پس منظر میں اذان کی آواز بھی آ رہی تھی تو انہوں نے محسوس کیا کہ یہ آسمانی رضامندی تھی .

. .

متعلقہ خبریں