حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق
حب(قدرت روزنامہ)حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ رفیق کے نام سے کی گئی جو حب چوکی کے قریب حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا