بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، اورماڑہ ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق
پسنی، اورماڑہ(قدرت روزنامہ)بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل۔ اطلاعات کے مطابق بلیدہ کوچگ صاحب خان بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ، مقتول کی شناخت ملا رحیم جان ولد انور بتائی گئی ہے تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔علاوہ ازیں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والی ایل پی جی گیس سے بھری بوزر بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں بوزر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کلینر شدید زخمی ہوا۔ تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رسملان کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو بذریعہ ایمبولینس ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کر دیا۔