ہری پور سے اغوا کی گئی 15 سالہ لڑکی لورالائی سے بازیاب، ملزم گرفتار


لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی پولیس کی کاروائی ہری پور سے اغوا کی گئی 15 سالہ لڑکی لورالائی سے بازیاب ملزم اور مغویہ ہری پورپولیس کے حوالے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج نذیر احمد کرد کی خصوصی ہدایات ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر بزدار کے احکامات پر ایس ڈی پی اع کلیم اللہ جلالزئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او شریف موسخیل کے سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ہری پور ہزارہ ڈویژن سے اغوا کی گئی 13 سالہ لڑکی دختر رحمت ساکن ہری پور کو لورالائی سے بازیاب کرلی اور اغوا کار نقیب ولد قدیر قوم عباسی ساکن ہری پور گرفتار قانونی کاروائی کے بعد گرفتار ملزم اور مغویہ خیبرپختوا پولیس کے حوالے کردی