چمن جیل سے قیدی کے فرار کی کوشش ناکام، فائرنگ سے اہلکار زخمی


چمن(قدرت روزنامہ)چمن پولیس جیل سے خطرناک قیدی فرار ہونے کی کوشش ناکام قیدی نے پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ قیدی تاج روڈ پر بھاگتے ہوئے پولیس نے واپس گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق قیدی جیل سے اس وقت فرار ہونے کی کوشش کی جب اس سے وضو نماز کیلئے چھوڑا تھا تاہم خطرناک قیدی کا فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی