حب میں پانی کی فراہمی معطل، شہری فی ٹینکر 25 سے 35 سو روپے میں خریدنے پر مجبور
حب(قدرت روزنامہ)حب محکمہ ایریگیشن کے ذمہ داروں نے ڈرامہ بازی کرکے کینال سے پانی کی فراہمی بند کردی ، بتایا جاتا ہے کہ حالیہ بارشوں سے قبل کینال ایکسئیں و عملے نے پانی بند کرکے حب شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا کردی ہے واٹر ٹینکر نے کینال بندش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فی ٹینکر 25سو سے 35سو روپے تک فروخت کرنا شروع کردیا ہے ڈیم میں وافر مقدار میں پانی موجود ہونے کے باوجود حب کے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ، نااہل کرپٹ محکمہ ایریگیشن حب کے ذمہ داروں نے کینال کی صفائی کے نام پر اور مبینہ فنڈز کو ہڑپ کرنے کے لیے ڈرامہ کرکے شہر کو پانی کی فراہمی مکمل بند کردی ہے ، ڈپٹی کمشنر حب ، اے سی حب کی شہر میں پانی بندش پر خاموشی سوالیہ نشان ہے ، ذرائع بتاتے ہیں کہ حب انتظامیہ محکمہ ایریگیشن ، پی ایچ ای کے ذمہ داروں کی ملی بھگت سے شہر میں پانی کی سپلائی بند کی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر میں ٹینکر مافیا کا رائج ہے منہ مانگے داموں پانی فروخت کررہے ہیں اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، صوبائی وزیر آبپاشی اور وزیر اعلی بلوچستان ضلع حب میں گزشتہ کئی روز سے پانی بندش کا فوری نوٹس لیکر ایریگیشن ، پی ایچ او ، حب انتظامیہ کے خلاف نوٹس لیں اور شہر میں پانی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنانے میں کردار ادا کریں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔