پی ٹی آئی کا استعمال کیا، 9 مئی کو مقامات کی نشاندہی میں فیض حمید کا کردار تھا: خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ‏میں اس سیاسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر جو حملے ہوئے ان مقامات کی شناخت اور نشاندہی میں جنرل فیض حمید کا کردار تھا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل فیض نے آرمی چیف تعیناتی کے وقت متعلقہ کوارٹرز کے ساتھ کوشش کی کہ انہیں آرمی چیف بنایا جائے.
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید نے اپنے ماضی کے کردار کی وضاحتیں بھی دیں اور آنے والے وقت کی یقین دہانیاں بھی کرائیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل فیض طاقت کی انتہا چاہتے تھے، جب جنرل فیض کو آرمی چیف نہیں بنایا گیا تو انہوں نے پی ٹی آئی کے پریشان ذہن کو استعمال کیا اور نو مئی کے دن فوجی اہداف کی نشاندہی کی۔