خوشخبری۔۔دبئی جانیوالوں کو 5سالہ ویزہ ملے گا

(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارہ برائے شناخت اور شہریت (فیڈرل اتھارٹی فار اڈنٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ )نے غیر ملکیوں کو پانچ سال کی مدت کےسیاحتی ویزے کے لئے درخواست دینے کی اجازت دی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کےمطابق ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لئے چار شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے تاہم یہ شرائط بہت آسان ہیں۔ پہلی اور بنیادی شرط یہ ہے کہ ویزے کے لئے درخواست دینے والے شخص کے بینک میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 4 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم رہی ہو۔ دوسری شرط اسکی ہیلتھ انشورنس ہے جبکہ پاسپورٹ کی ایک کاپی اورایک رنگین تصویر درکار ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ یہ سیاحتی ویزا تمام قومیتوں کے افراد کے لئے دستیاب ہے ، جس کے مطابق کوئی بھی فرد پانچ سال کی مدت کے کئی دوروں کے لیے انٹری پرمٹ حاصل کرسکتا ہے ، بشرطیکہ وہ ایک دفعہ 90 دن سے زیادہ کی مدت تک ملک میں رہے۔ سال کا حساب کتاب (پہلے ، دوسرے سے پانچویں سال تک) اس ویزے کا استعمال کرنے کی تاریخ سے ہوگا۔ اگر کوئی شخص ملک میں 90 دن سے زیادہ قیام کی سالانہ مدت بڑھانا چاہتا ہے۔ایمریٹس ٹوڈے کے مطابق 180 دن سے زیادہ کی مدت تک امارات میں قیام کرتا ہے تو وہ امارات کے اندر قیام کی مدت بڑھانے کی درخواست جمع کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پر ویزا کے درخواست دہندگان سےکہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام شعبوں خاص طور پر پیشے ، والدہ کا نام ،زیر استعمال فون ، ای میل اگر کوئی ہے اور مکمل پتا فراہم کریں۔ درخواست گذاروں کو تمام معلومات درست دینا ہوں گی۔ معلومات میں غلطی پر درخواست مسترد کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چالاکی کام نہ آئی۔۔۔ ملزمCCTV کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

8 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

17 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago