خوشخبری۔۔دبئی جانیوالوں کو 5سالہ ویزہ ملے گا

(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارہ برائے شناخت اور شہریت (فیڈرل اتھارٹی فار اڈنٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ )نے غیر ملکیوں کو پانچ سال کی مدت کےسیاحتی ویزے کے لئے درخواست دینے کی اجازت دی ہے . العربیہ کی رپورٹ کےمطابق ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لئے چار شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے تاہم یہ شرائط بہت آسان ہیں .

پہلی اور بنیادی شرط یہ ہے کہ ویزے کے لئے درخواست دینے والے شخص کے بینک میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 4 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم رہی ہو . دوسری شرط اسکی ہیلتھ انشورنس ہے جبکہ پاسپورٹ کی ایک کاپی اورایک رنگین تصویر درکار ہے . اتھارٹی نے بتایا کہ یہ سیاحتی ویزا تمام قومیتوں کے افراد کے لئے دستیاب ہے ، جس کے مطابق کوئی بھی فرد پانچ سال کی مدت کے کئی دوروں کے لیے انٹری پرمٹ حاصل کرسکتا ہے ، بشرطیکہ وہ ایک دفعہ 90 دن سے زیادہ کی مدت تک ملک میں رہے . سال کا حساب کتاب (پہلے ، دوسرے سے پانچویں سال تک) اس ویزے کا استعمال کرنے کی تاریخ سے ہوگا . اگر کوئی شخص ملک میں 90 دن سے زیادہ قیام کی سالانہ مدت بڑھانا چاہتا ہے . ایمریٹس ٹوڈے کے مطابق 180 دن سے زیادہ کی مدت تک امارات میں قیام کرتا ہے تو وہ امارات کے اندر قیام کی مدت بڑھانے کی درخواست جمع کر سکتا ہے . رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پر ویزا کے درخواست دہندگان سےکہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام شعبوں خاص طور پر پیشے ، والدہ کا نام ،زیر استعمال فون ، ای میل اگر کوئی ہے اور مکمل پتا فراہم کریں . درخواست گذاروں کو تمام معلومات درست دینا ہوں گی . معلومات میں غلطی پر درخواست مسترد کردی جائے گی . یہ بھی پڑھیں: چالاکی کام نہ آئی . . . ملزمCCTV کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی . .

Ad
متعلقہ خبریں