’وعدہ کرتا ہوں اسی طرح آپ کی حفاظت کرتا رہوں گا‘ اذہان مرزا ملک کا کزن کیلئے پیغام


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھانجی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نئی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کر کے اپنے فالوورز کو ٹریٹ دی ہے۔ثانیہ مرزا کی تصویروں میں اُن کے بیٹے، اذہان مرزا ملک اور بھانجی دعا مرزا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میری ننھی سی بچی، ہماری زندگیوں کی روشنی، سالگرہ مبارک ہو دعا مرزا، ہم سب کو منتخب کرنے اور ہماری زندگیوں میں اتنی خوشیاں لانے کے لیے آپ کا شکریہ، ہمارے گھر کی ڈولی۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


دوسری جانب ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے بیٹے، مرزا اذہان ملک نے بھی اپنی کزن کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ازہان کے اکاؤنٹ سے بھی اپنی کزن کے ہمراہ تصویریں کی گئی ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں ازہان کا اپنی کزن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’میری سب سے پیاری اور بہترین بہن کو سالگرہ مبارک ہو، وعدہ کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ اسی طرح آپ کی حفاظت کرتا رہوں گا۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Izhaan Mirza Malik (@izhaan.mirzamalik)


یاد رہے کہ دعا مرزا ثانیہ مرزا کی بہن، انعم مرزا کی بیٹی ہیں، انعم مرزا پیشہ ورانہ طور پر ایک فیشن ڈیزائنر ہیں۔