مریم نواز نے یومِ آزادی پر کتنی مالیت کا لباس پہنا؟ قیمت سامنے آگئی


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے یومِ آزادی پر زیب تن کیے گئے لباس کی قیمت جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
مریم نواز کا شمار پاکستان کی اُن خوبصورت ترین سیاستدان خواتین میں ہوتا ہے جو ہر موقع پر دلکش لباس کا انتخاب کرتی ہیں، صرف یہی نہیں اکثر سوشل میڈیا پر اُن کی پُرکشش شخصیت کے بھی چرچے رہتے ہیں۔
گزشتہ روز ملک بھر میں ب ڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کا 77واں یومِ آزادی منایا گیا، ہر پاکستانی شہری نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے۔اس موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی۔
مریم نواز نے جشنِ آزادی کے لیے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جس کے دوپٹے پر سبز بارڈر اور پرچم کا پرنٹ تھا، اس لباس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر وائرل ہوئیں تو اُن کے لباس کی قیمت بھی سامنے آگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یومِ آزادی پر برانڈ “پرنیان بائے عائشہ” کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا جس کی تصویر برانڈ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Parniyaan (@parniyaanbyayesha)


کپڑوں کے اس برانڈ کی ویب سائٹ مریم نواز کے لباس کی قیمت 34 ہزار 999 پاکستانی روپے درج ہے۔