2 ریٹائرڈبریگیڈیئر اور 1 ریٹائرڈ کرنل کن معاملات پرگرفتار کیے گئے ۔۔۔؟ عمر چیمہ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
کراچی(قدرت روزنامہ)2 ریٹائرڈبریگیڈیئر اور 1 ریٹائرڈ کرنل کن معاملات پرگرفتار کیے گئے ۔۔۔؟ سینئر صحافی وتجزیہ کار عمر چیمہ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق 2 ریٹائرڈبریگیڈیئر اور 1 ریٹائرڈ کرنل گرفتار کیے گئے ، یہ جنرل فیض حمید کے بہت قریبی لوگ ہیں، ان کے آپس میں فنانشل معاملات بھی ہیں۔جو لوگ ان کے اتنے قریبی ساتھی ہیں وہ صرف ٹاپ سٹی کے پروجیکٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔ریٹائرمنٹ کے بعد جو جنرل فیض نے آرمی کی خلاف ورزی کی ہے یہ لوگ اس میں بھی ا ن کے ساتھ ملوث ہوں گے۔مزید ریٹائرڈ جرنیلوں کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوسکتا ہے کیوں کہ ان کے بارے میں بھی شواہد موجود ہیں۔ساری جو تحقیقات ہے اس میں اس سوال کا جواب آرہا ہے کہ عمران خان میں اتنی صلاحیت پیدا کرنے والے کون لوگ تھے۔
پروگرام میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور سینئر صحافی شبیر ڈار نے بھی شرکت کی ۔