بولان، مچھ اور گردونواح میں طوفانی بارش، متعدد کچے مکانات منہدم


بولان (قدرت روزنامہ) بولان، مچھ و گردونواح میں آدھے گھنٹے سے طوفانی بارشوں سے متعدد کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طوفانی بارش سے بولان شاہراہ کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، اس حوالے سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ بولان شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔