عمران خان خاصے پریشان تھے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سے تلخی بھی ہوئی۔۔۔سینئر صحافی نے جیل میں ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا
کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی شبیر ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان جمعرات کے روز خاصے پریشان تھے۔انہو ں نے کہا کہ میں آپ کے سوالوں کا جواب نہیں دوں گا ۔میری بات درمیان میں رہ جاتی ہے آپ اپنی باتیں رپورٹ کردیتے ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ان کے پاس آئے ان کو بات کرنے سے روکا ہمیں ہدایت ہے کہ آپ کو بات نہ کرنے دی جائے۔عمران خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے درمیان تلخی ہوئی۔ وہ خاصے پریشان نظر آئے انہوں نے زیادہ تر گفتگو جنرل فیض پر ہی کی۔انہوں نے گفتگو کا رخ جنرل(ر ) قمر جاوید باجوہ کی طرف موڑ دیا، جنرل باجوہ نہیں چاہتا تھا کہ جنرل فیض حمید رہے،انہوں نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے نواز شریف، شہباز شریف سے ڈیل کی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک اھمد خان نے بھی شرکت کی ۔