سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی نگرانی کا دعویٰ لیکن دراصل وہ ان دنوں کہاں ہیں؟ آپ بھی جانیے


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق انٹیلی جنس چیف فیض حمید کی گرفتاری کے بعد سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی نگرانی کا بھی سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود ہی نہیں، اس وجہ سے یہ دعویٰ بادی النظر میں درست معلوم نہیں ہوتا .
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی اخبار ’ روزنامہ جنگ ‘ میں چھپنے والے اپنے تجزیئے میں صحافی ’فاروق اقدس ‘ نےدعویٰ کیاتھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں راولپنڈی میں عسکری شخصیات کی ایک محفوظ اور سخت سیکیورٹی والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ،ان کی نقل وحرکت محدود اور ملاقاتوں پر اتنی سخت نگرانی ہے جس پر ملاقاتوں پر پابندی کا گمان بھی ہوتا ہے، اس تاثر اور ان اطلاعات کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ ملک میں ہونے کے باوجود جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ طویل عرصے سے منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی مصروفیات سامنے آئی ہیں .


اب اس سلسلے میں روزنامہ "پاکستان" کو معلوم ہوا ہے کہ سابق آرمی چیف پاکستان میں موجود ہی نہیں،وہ ان دنوں دبئی میں موجود ہیں لہٰذا صحافی کا یہ دعویٰ بظاہر درست دکھائی نہیں دیتا جس میں سابق آرمی چیف کی سخت نگرانی ہونے کا مؤقف اپنایا گیا . مزید یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سابق آرمی چیف کی آئندہ چند دنوں میں وطن واپسی متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں