ہنڈا سی ڈی 70اور سی جی 125 پر بھی ’آزادی آفر‘ آگئی
لاہور(قدرت روزنامہ) بینک الفلاح نے ’آزادی آفر‘ کے تحت اپنے کسٹمرز کو ہنڈا سی ڈی 70اور سی جی 125بغیر سود آسان اقساط پر مہیا کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پاک وہیلز ڈاٹ کام‘ کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے یہ آفر ’الفا مال‘ کے صارفین کو دی جا رہی ہے۔
الفا مال کے ذریعے بینک الفلاح کے صارفین 12ماہ کی اقساط پر ہنڈا سی ڈی 70اور سی جی 125بغیر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہنڈا کمپنی کی طرف سے اپنی ان مقبول ترین موٹرسائیکلز کے نئے ماڈلز بھی متعارف کرا دیئے ہیں۔
کمپنی کی طرف سے ہنڈا سی ڈی 70اور سی جی 125کے 2025ء ماڈلز میں حسب سابق سٹیکرز کی بجائے شاذ ہی کوئی تبدیلی کی گئی ہو، حتیٰ کہ دونوں کا ڈیزائن بھی وہی کلاسک رکھا گیا ہے جو لگ بھگ 40سال سے چلا آ رہا ہے۔