قاضی فائز عیسیٰ کو فیض آباد کمیشن اور بھٹو کا کیس یاد آگیا لیکن ہماری پٹیشن نہیں سن رہے، عمران خان


پنڈی کے سابق کمشنر نے ایک ایک بات ٹھیک کہی تھی، ان کا مسئلہ یہ ہے 8 فروری کو پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی، چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن فراڈ الیکشن کوچھپا رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملیں اور یہ آئینی ترمیم کر سکیں، عمران خان کا الزام
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عمران خان نے چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کو فیض آباد کمیشن اور بھٹو کا کیس یاد آگیا لیکن ہماری پٹیشن نہیں سن رہے، پنڈی کے سابق کمشنر نے ایک ایک بات ٹھیک کہی تھی، ان کا مسئلہ یہ ہے 8 فروری کو پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی، چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن فراڈ الیکشن کوچھپا رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملیں اور یہ آئینی ترمیم کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر،چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق لندن پلان کا حصہ تھے۔
قاضی فائز عیسیٰ کو فیض آباد کمیشن اور بھٹو کا کیس یاد آگیا لیکن ہماری پٹیشن نہیں سن رہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کا مسئلہ یہ ہے 8 فروری کو پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی ۔
چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن اب فراڈ الیکشن کوچھپا رہے ہیں ۔ پنڈی کے سابق کمشنر نے ایک ایک بات ٹھیک کہی تھی ۔ یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملیں اور یہ آئینی ترمیم کر سکیں ۔ یہ اب تیسری دفعہ آئین شکنی کر رہے ہیں ۔ پہلے 90 روز میں انہوں نے الیکشن نہیں کرائے۔ پھر اکتوبر میں بھی الیکشن سے بھاگ گئے اب یہ تیسری دفعہ آئین میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں ۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کر کے یہ آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کریں گے ۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور آئین کی خلاف ورزی پر میں پارٹی کو ابھی سے تیار کر رہا ہوں۔ ہم سڑکوں پر نکلنے لگے ہیں پارٹی کو تیار رہنے کو کہا ہے ۔