نوشکی، مسافر بس اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
نوشکی(قدرت روزنامہ)آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم دو افراد جانبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جمعہ کے روز کیشنگی کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان اشفاق احمد ولد رحیم بخش جان بحق سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق کلی مولابخش کیشنگی سے بتایا جاتا ہے نوشکی لیویز واقعہ کی مذید تفتیش کر رہی ہے